حیدرآباد۔19۔دسمبر (اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند
کیجروال نے آج کہا کہ وہ شخصی طور پر حکومت بنانے کے مخالف ہیں۔تاہم انہوں
نے آج میڈیا کے روبرو حکومت سنبھالنے سے متعلق انکی جماعت میں اختلاف
رائے کے پائے جانے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انا ہزارے اور انکے
درمیان اختلافات پیدا کرنے کے لئے کروڑوں روپئے کو چند سیاسی قائدین نے
خرچ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انا ہزارے انکے استاذ ہیں اور انکا مقام انکے دل
میں ہے۔